سلسلہ سروری قادری (silsila-sarwari-qadri)حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے امتِ مسلمہ تک حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ کے توسط سے پہچنتا ہے۔سروری سے مراد سرورِ عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے اور قادری سے مراد حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ سے منسلک ہونا ہے۔ برصغیر میں سلسلہ سروری قادری کو عروج سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی مبارک ذات سے حاصل ہوا۔ سلسلہ سروری قادری(silsila-sarwari-qadri) کا شجرہ فقر حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ تک اور پھر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس تک اس طرح پہنچتا ہے۔
1. حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
2. حضرت علی کرم اللہ وجہہ
3. حضرت امام خواجہ حسن بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ
4. حضرت شیخ حبیب عجمی رحمتہ اللہ علیہ
5. حضرت شیخ داؤ د طائی رحمتہ اللہ علیہ
6. حضرت شیخ معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ
7. حضرت شیخ سری سقطی رحمتہ اللہ علیہ
8. حضرت شیخ جنید بغدادی رحمتہ اللہ علیہ
9. حضرت شیخ جعفر ابوبکر شبلی رحمتہ اللہ علیہ
10. حضرت شیخ عبد العز یز بن حرث بن اسد تمیمی رحمتہ اللہ علیہ
11. حضرت شیخ ابو الفضل عبد الواحد تمیمی رحمتہ اللہ علیہ
12. حضرت شیخ محمد یوسف ابو الفرح طر طوسی رحمتہ اللہ علیہ
13. حضرت شیخ ابو الحسن علی بن محمد قریشی ہنکاری رحمتہ اللہ علیہ
14. حضرت شیخ ابو سعید مبارک مخزومی رحمتہ اللہ علیہ
15. غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ
16. حضرت شیخ تاج الدین ابو بکر سیّد عبد الرزاق جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
17. حضرت شیخ سیّد عبد الجبار جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
18. حضرت شیخ سیّد محمد صادق یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ
19. حضرت شیخ سیّد نجم الدین برہان پوری رحمتہ اللہ علیہ
20. حضرت شیخ سیّد عبد الفتاح رحمتہ اللہ علیہ
21. حضرت شیخ سیّد عبد الستار رحمتہ اللہ علیہ
22. حضرت شیخ سیّد عبد البقاء رحمتہ اللہ علیہ
23. حضرت شیخ سیّد عبد الجلیل رحمتہ اللہ علیہ
24. حضرت شیخ سیّد عبد الرحمن جیلانی دہلوی رحمتہ اللہ علیہ
25. سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ
26. سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ 29 رمضان المبارک 1186 ہجری (24 دسمبر 1772ء) کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے مرشد سیّد عبد الرحمن جیلانی دہلوی رحمتہ اللہ علیہ کے پڑپوتے تھے۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حکم پر آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ سے امانتِ الٰہیہ حاصل کی۔ 29 رمضان المبارک 1241 ہجری (6 مئی 1826) کو احمد پور شرقیہ پہنچے اور خلقِ خدا میں اسمِ اللہ ذات کا فیض تقسیم کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی وفات 29 رمضان المبارک 1276ھ (20اپریل 1860ء) کو ہوئی۔ مزار مبارک احمد پور شرقیہ میں بہاولپور۔ پنجاب پاکستان ہے۔تفصیلی سوانحِ حیات کے مطالعہ کے لیے وزٹ کریں۔
www.sultanulfaqr.pk/sultan-ul-tarikeen-syed-mohammad-abdullah-shah-madni-jilani/ or
www.tehreekdawatefaqr.org/syed-mohammad-abdullah-shah
27. سلطان الصابرین حضرت سخی سلطان پیر محمد عبدالغفور شاہ ہاشمی قریشی رحمتہ اللہ علیہ
ڈیرہ غازی خان میں 14 ذوالحجہ 1242 ہجری (9 جولائی 1827ء) کو ولادت ہوئی اور 10 صفر 1328 ہجری (21 فروری 1910ء) کو وفات ہوئی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار مبارک مڈ شریف جھنگ پاکستان میں ہے۔تفصیلی سوانحِ حیات کے مطالعہ کے لیے وزٹ کریں۔
www.sultanulfaqr.pk/sultan-ul-sabireen-pir-mohammad-abdul-ghafoor-shah/ or
www.tehreekdawatefaqr.org/pir-abdul-ghafoor-shah
28. شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد بہادر علی شاہ کاظمی المشہدی رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ 16 اگست 1801 (5 ربیع الثانی 1216ہجری) کو قصبہ حسووالی تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی وفات 27 فروری 1934ء (14 ذیقعد 1352ھ) کو ہوئی۔ مزار مبارک جھنگ پاکستان میں ہے۔تفصیلی سوانحِ حیات کے مطالعہ کے لیے وزٹ کریں۔
www.sultanulfaqr.pk/shahbaz-e-arifaan-pir-syed-mohammad-bahadur-ali-shah/ or
www.tehreekdawatefaqr.org/pir-syed-bahadur-ali-shah
29. سلطان الاولیا حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت 12 مارچ 1911ء (12 ربیع الاوّل 1329ھ) کو گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ پاکستان میں ہوئی۔ وصال مبارک 12 اپریل 1981ء (7جمادی الثانی 1401ھ) کو ہوا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار مبارک حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک سے تقریباً نصف کلو میٹر کے فاصلے پر جھنگ پاکستان میں ہے۔تفصیلی سوانحِ حیات کے مطالعہ کے لیے وزٹ کریں۔
www.sultanulfaqr.pk/sultan-ul-auliya-sultan-mohammad-abdul-aziz/ or www.tehreekdawatefaqr.org/sultan-mohammad-abdul-aziz
30. سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ
آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت 14 اگست 1947ء (27 رمضان المبارک 1366ھ) کو گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں ہوئی۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ سلطان عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے ہیں۔ وصال مبارک 26 دسمبر 2003ء (02 ذیقعد 1424ھ) کو ہوا۔ اپنے والد مرشد کے پہلو میں دفن ہوئے۔تفصیلی سوانحِ حیات کے مطالعہ کے لیے وزٹ کریں۔
www.sultanulfaqr.pk/sultan-ul-faqr-shasham-sultan-mohammad-asghar-ali/or
www.tehreekdawatefaqr.org/sultan-mohammad-asghar-ali
31. سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
19 اگست 1959ء (14 صفر 1379ھ) کو تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر پاکستان میں پیدا ہوئے۔ آپ مدظلہ الاقدس موجودہ دور میں سلسلہ سروری قادری کی مسندِ تلقین و ارشاد پر فائز مرشد کامل اکمل جامع نور الہدیٰ ہیں۔
سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن کی مکمل سوانح حیات اور جدوجہد کے مطالعہ کے لئے وزٹ کریں. https://www.sultan-ul-ashiqeen.pk